سمت انتل کو نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں گولڈ

مقابلہ کے آخری راؤنڈ میں ، سمت نے 68.85 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ٹوکیو: پیرا ایتھلیٹ سمت انتل نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں آج یہاں ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے جیولین تھرو ایف 64 مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

مقابلے کے آخری راؤنڈ میں ، سمت نے 68.85 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ایک اور ہندوستانی ایتھلیٹ سندیپ چودھری نے 62.20 میٹر کے اپنے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ فائنل میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے مائیکل بوریان نے چاندی اور سری لنکا کے ڈولان کوڈیتھوواکو نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔

انتل کے طلائی تمغہ کے ساتھ ، ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد سات ہوگئی ہے ، جو کہ پیرالمپکس میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان نے آج ایک ہی دن میں دو طلائی تمغے جیتے۔ انتل سے پہلے آج صبح 19 سال کی اونی لیکھڑا نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1مقابلے میں 249.6 کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ دلایا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.