تلنگانہ

کورٹلہ کے احمد عبدالنعیم کو غلاف کعبہ کی تیاری میں گرہ لگانے کا شرف

اسلامی نئے سال ماہ محرم میں ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں لائی جاتی ہے۔ غلاف کی تیاری کے کام کا آغاز ہوچکا اور یہ کام ماہ محرم تک مکمل ہوجائے گا۔

کورٹلہ: اسلامی نئے سال ماہ محرم میں ہر سال غلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں لائی جاتی ہے۔ غلاف کی تیاری کے کام کا آغاز ہوچکا اور یہ کام ماہ محرم تک مکمل ہوجائے گا۔

غلاف کعبہ پر سونے کے دھاگہ سے قرآن مجید کی مختلف آیاتوں اور اللہ تعالیٰ کے اسمائے گرامی کی دست کاری کے ذریعے سلوائی کی جاتی ہے۔

مملکت سعودی عربیہ اور اقطاعِ عالم کے معروف مسلمان اس سلوائی کے موقع پر گرہ اندازی کرتے ہیں۔

چنانچہ یہ شرف کورٹلہ کی معزز اور معروف شخصیت احمد عبدالنعیم کو جو عمرہ کی غرض سے مکہ مکرمہ میں ہیں کو گرہ اندازی کا شرف حاصل ہوا۔

اس پر محمد عبدالرؤف مستاجی برگ آبندوس کورٹلہ‘ محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال‘ وقف جائیداد پروٹیکشن کمیٹی ممبران عبدالخالق‘ محمد وسیم‘ محمد نجیب الدین‘ احمد عبدالقیوم‘ محمد الیاس‘ عبدالواجد‘ صغریٰ بی اور الیاس احمد خان نے اے اے نعیم کو مبارکباد پیش کی۔