تلنگانہ

ہنمکنڈہ ضلع کے پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ

اس واقعہ کے وقت آئی سی یو میں 12مریض زیرعلاج تھے تاہم چوکس عملہ نے مریضوں کو وہاں سے منتقل کردیاجس سے بڑے پیمانہ پر جانی نقصان کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اپنی جان بچانے کیلئے مریض اور ان کے رشتہ دار دوڑ پڑے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے انڈونیشیا ہاسپٹل پر اسرائیلی بمباری، ایک درجن فلسطینی شہید
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں: ہریش راؤ

ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ کے وقت آئی سی یو میں 12مریض زیرعلاج تھے تاہم چوکس عملہ نے مریضوں کو وہاں سے منتقل کردیاجس سے بڑے پیمانہ پر جانی نقصان کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس واقعہ میں مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔