طالبان کی‘بدری 313’اور‘فاتح’یونٹ کابل ائیرپورٹ میں داخل

طالبان سے معاہدہ کے تحت امریکہ اور دیگر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے۔

کابل: طالبان کے اسپیشل ’بدری 313‘ اور‘فاتح’یونٹس کے دستے کابل ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔

طالبان کے نشریاتی ادارے الہجرۃ کے مطابق طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل دستوں نے کابل ائیرپورٹ کے اندر چند مقامات پر پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں۔

طالبان بدری فورس 313 تعینات دیکھی جاسکتی ہے۔

طالبان رہنما عبدالحمید حماسی کے مطابق کابل ائیرپورٹ کے فوجی حصے کے تین اہم مقامات امریکی فوج نے خالی کردیے ہیں جس کے بعد طالبان کی اسپیشل فورس کے دستوں نے وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

خیال رہے کہ طالبان سے معاہدہ کے تحت امریکہ اور دیگر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.