علی گڑھ کے جوڑے نے دنیا کا سب سے بڑا قفل تیار کیا

یہ قفل صرف 30 کیلو وزنی کنجی سے کھلتا ہے۔ جوڑے نے اس قفل کو ایودھیا میں بننے والے رام مندر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر بھگوان رام کی تصویر کندہ ہے۔

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے ایک مشہور قفل ساز نے بیوی کے ساتھ مل کر دنیا کا سب سے بڑا قفل تیار کیا ہے۔

یہ قفل صرف 30 کیلو وزنی کنجی سے کھلتا ہے۔ جوڑے نے اس قفل کو ایودھیا میں بننے والے رام مندر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر بھگوان رام کی تصویر کندہ ہے۔

اس قفل کی مالیت 2لاکھ روپے ہے۔ علی گڑھ کے جوالاپوری علاقہ کے رہنے والے لاک اسمتھ 65 سالہ ستیہ پرکاش شرما نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ تقریباً 400 کیلوگرام وزنی اس قفل کی تیاری میں لگ بھگ 6 ماہ لگے۔

اس کا طول 10 فیٹ اور ارض 4.5 فیٹ ہے۔ شرما‘ سابق میں 300کیلوگرام وزنی قفل بناچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا بھیجنے سے قبل قفل میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جس کے لئے انہیں مزید رقم کی ضرورت ہے۔

وہ لوگوں سے مالی تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔ علی گڑھ‘ تالہ سازی کی صنعت کے لئے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ یہ شہر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے لئے بھی شہرت رکھتا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.