فرخ آباد کی سنٹرل جیل میں قیدیوں کی توڑ پھوڑ

اتوار کی صبح قیدی بے قابو ہوگئے۔ انہوں نے سنگباری کی۔ جیل کے ایک حصہ کو آگ لگادی اور جیل عہدیداروں پر حملہ کیا۔

فرخ آباد(یوپی): اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کی فتح گڑھ سنٹرل کے قیدیوں نے اتوار کی صبح فساد برپا کرکے جیل پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ انہوں نے جیل کے عہدیداروں کو قیدی بنا لیا۔

ذرائع کے بموجب زیر دریافت قیدی سندیپ کمار کی دوران علاج موت سے وہ بھڑک گئے تھے۔ ان کا الزام ہے کہ سندیپ کمار کا دیر سے اور غلط علاج کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

اتوار کی صبح قیدی بے قابو ہوگئے۔ انہوں نے سنگباری کی۔ جیل کے ایک حصہ کو آگ لگادی اور جیل عہدیداروں پر حملہ کیا۔ دو ڈپٹی جیلرس اکھلیش کمار اور سیلیش کمار کو انہوں نے پکڑ لیا۔ جیل حکام نے اس معاملہ پر ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔

جیل سکیوریٹی گارڈ اور پولیس نے قیدیوں کو منتشر کرنے اور جیل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے آنسو گیاس شل برسائے لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

صورتحال پر قابو پانے کیلئے زائد فورس بھیجی گئی ہے۔ فرخ آباد کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجئے پال سنگھ نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) اور ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) قیدیوں کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.