معذور افراد اپنے خوابوں پر یقین کرنا سیکھیں گے: اونی لکھیڑا

19 سال کی اونی اولمپکس یا پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ انہوں نے فائنل میں 249.6 پوائنٹس حاصل کر کے عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔

ٹوکیو: ٹوکیو پیرالمپک میں پیر کے روز دس میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ (ایس ایچ 1) میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے والی اونی لکھیڑا کو امید ہے کہ ان کی اس شاندار کامیابی کے بعد معزور افراد کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا حوصلہ بڑھے گا اور انہیں یقین ہوگا کہ سخت محنت ،صحیح نقطہ نظر اور عزم کے ساتھ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

19 سال کی اونی اولمپکس یا پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ انہوں نے فائنل میں 249.6 پوائنٹس حاصل کر کے عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔

اونی نے ہندوستانی پیرالمپک کمیٹی سے کہا ، "میں بہت خوش ہوں اور میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دنیا میں ٹاپ پر ہوں۔ انہوں نے کہا ، "میں اپنے طلائی تمغہ کو جسمانی اور ذہنی طور پر معذور لوگوں کے لیے وقف کرنا چاہتی ہوں اور انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے آپ پر یقین رکھیں ، آپ دنیا میں کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ”

نشانہ بازنے کہا ، "میں انہیں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے تحریک دینا چاہتی ہوں۔ میں ایسا بننا چاہتی ہوں جسے دیکھ کر لوگ کہیں کہ جب وہ کرسکتی ہے تو میں کیوں نہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.