میڑو ریل کی جانب سے ”سفر کرو، انعام جیتو“ اسکیم کا اعلان

تہواروں کے موسم میں ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل لمیٹیڈ (حیدرآباد) کی جانب سے 18اکتوبر سے ”میٹرو سورنا آفر 2021“ کاآغاز کیاجارہاہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے مسافرین کے لئے ”سفرکروانعام جیتو“ اسکیم شروع کی جارہی ہے۔

تہواروں کے موسم میں ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل لمیٹیڈ (حیدرآباد) کی جانب سے 18اکتوبر سے ”میٹرو سورنا آفر 2021“ کاآغاز کیاجارہاہے۔

اس آفرکے تحت مسافرکوٹرپ پاس‘گرین لائن پر سفر کے لئے خصوصی شرح ٹکٹ اور ہرماہ لکی ڈرا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ٹرپ پاس کے تحت مسافرکو صرف 20 ٹرپس کی قیمت پر کسی بھی زون میں 30ٹرپس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مسافر کو اندرون 45 دن ان ٹرپس کی سہولت کواستعمال کرناہوگا۔یہ آفر صرف میٹرواسمارٹ کارڈ(پراناار نیا) کے حامل مسافرین کیلئے ہی ہوگا۔میٹرو مسافرین اس آفر سے 18اکتوبر 2021تا15 جنوری 2022 کے درمیان سفر کرناہوگا۔

گرین لائن پرخصوصی شرح ٹکٹ کے تحت مسافرین محض 15روپے کی ادائیگی پرایم جی بی ایس اور جئے بی ایس پریڈگراؤنڈمیٹرو اسٹیشن کے درمیان ٹرپ کرسکیں گے۔ میٹرو مسافرین 18اکتوبرتا15جنوری کے درمیان تمام روٹس پرسفر کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف ماہانہ لکی ڈرا کے ذریعہ اکتوبر 2021 تا اپریل 2022تک ہرماہ پانچ خوش نصب افراد کا انتخاب کیاجائے گا۔لکی ڈرا کے لئے ہرماہ سی ایس سی کارڈ کے ذریعہ کم ازکم 20 مرتبہ سفر کرنا ضروری ہے۔

مسافرین کواپنے سی ایس سی کارڈس (کنٹاکٹ لیس اسمارٹ کارڈ) کوٹی۔سواری یامیٹرو اسٹیشن پر اپنا نام درج کراناہوگا۔ اس طرح حیدرآبادمیٹروریل انتظامیہ مسافرین کوترغیب دینے کے لئے انعامی اسکیم کاآغاز کیا ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.