نیم کے درختوں کی شاخیں خشک ہونے پر ریسرچ

گذشتہ چند دنوں کے دوران مواضعات اور چند شہری علاقوں میں نیم کے درخت کی شاخیں مکمل طورپر خشک ہوگئیں۔ اس سلسلہ میں کسانوں نے کسان کال سنٹر میں شکایت درج کرائی۔

حیدرآباد: ہر جگہ یہ بحث جاری ہے کہ آیا نیم کا درخت بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے؟

گذشتہ چند دنوں کے دوران مواضعات اور چند شہری علاقوں میں نیم کے درخت کی شاخیں مکمل طورپر خشک ہوگئیں۔ اس سلسلہ میں کسانوں نے کسان کال سنٹر میں شکایت درج کرائی۔

پروفیسر جئے شنکر زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ایگرو فاریسٹری کے سائنسدانوں نے اس مسئلہ پر تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔ وہ اس بات پر ریسرچ کر رہے ہیں کہ کہیں پانی کی کمی سے تو شاخیں سوکھ نہیں رہی ہیں؟

تاہم ابھی تک ریسرچ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ممکن ہے کہ بہت جلد کسانوں کو اس بات کا علم ہوجائے تا کہ نیم کے درخت کی شاخیں خشک ہونے کے اسباب وعلل کیا ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.