شمالی بھارت

یوپی میں دینی مدارس کے طلبا کے لئے آرٹیفیشل انٹلیجنس نصاب

ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تاحال 1275 مدرسوں کو کمپیوٹرس فراہم کردیئے گئے ہیں۔ 7442 دینی مدارس کو بک بینکس بشمول سائنس وریاضی کٹس مہیا کرائے گئے ہیں۔

لکھنو: حکومت ِ اترپردیش آئندہ مہینوں میں دینی مدارس کے طلبا کے نصاب میں ڈیجیٹل لٹریسی‘ کوڈنگ اور آرٹیفیشل انٹلیجنس (اے آئی) متعارف کرائے گی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود و مسلم اوقاف مونیکا ایس گرگ نے بتایا کہ محکمہ بنیادی تعلیم کے اشتراک سے ہم دینی مدارس کے اساتذہ کے لئے آرٹیفیشل انٹلیجنس(مصنوعی ذہانت) پر تربیتی کلاس کا اہتمام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا بے بی روبوٹ (ویڈیو)
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

 انہوں نے کہا کہ مضامین کے ماہرین کی مدد سے جملہ 22 ویڈیوز تیار کئے گئے ہیں تاکہ دینی مدارس کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی جانکاری ملے۔ حکومت ِ اترپردیش کے ریکارڈ کے بموجب ریاست میں 16513مدرسوں میں 13 لاکھ 92ہزار 325طلبا زیرتعلیم ہیں۔

 ان مدارس میں این سی آر ٹی نصاب پڑھایا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ تاحال 1275 مدرسوں کو کمپیوٹرس فراہم کردیئے گئے ہیں۔ 7442  دینی مدارس کو بک بینکس بشمول سائنس وریاضی کٹس مہیا کرائے گئے ہیں۔