ورنگل پولیس اسٹیشن سے کانسٹیبل نے بائیک کا سرقہ کرلیا

سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیجس کا تجزیہ کیا گیا تومعلوم ہوا کہ بائیک کی پولیس اسٹیشن کے احاطہ سے چوری، ہیڈ کانسٹیبل رویندر نے کی ہے۔

حیدرآباد: چوری کے معاملہ میں ضبط بائیک کا ایک پولیس کانسٹیبل نے پولیس اسٹیشن کے احاطہ سے ہی سرقہ کرلیا۔ اس سرقہ کا انوکھا واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ورنگل پولیس کمشنریٹ کے تحت نرسم پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک ماہ پہلے چوری کے معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے بائیک کو پولیس نے ضبط کرلیا تھا تاہم یہ بائیک پولیس اسٹیشن سے غائب ہوگئی۔

پولیس نے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیجس کا جب تجزیہ کیا تومعلوم ہوا کہ اس بائیک کی پولیس اسٹیشن کے احاطہ سے چوری، ہیڈ کانسٹیبل رویندر نے کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعد میں اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.