سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: ہمالیہ کی بلندیوں پر برفانی طوفان کے دوران مراقبہ، سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زمین کے اس سخت ٹھنڈے ترین ماحول میں آرام سے مراقبہ کرتے نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما ہے یا آے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو ہے۔

ہماچل پردیش: کوہ ہمالیہ کی بلندیوں پر اور برفانی طوفان کے دوران مراقبہ کرنا غیریقینی لگتا ہے لیکن ملک میں ایک یوگی ایسا ہے جو 2 دہائی سے زائد عرصے سے اس پُرخطر مقام اور سخت ترین ماحول میں مراقبہ کرتے آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ

حال ہی میں ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ہے جس کی صداقت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص بالوں اور داڑھیوں سمیت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور برفانی طوفان کے دوران ایک اونچے پہاڑ پر مراقبہ کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زمین کے اس سخت ٹھنڈے ترین ماحول میں آرام سے مراقبہ کرتے نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما ہے یا آے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو ہے۔

ویڈیو کو لے کر ملک میں اتنی زیادہ بحث ہوئی کہ ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کولو میں قائم روحانی تنظیم کولانتک پیتھ کو اس کی صداقت سے متعلق بیان جاری کرنا پڑا۔

کلپ میں یوگی کی شناخت ستیندر ناتھ کے نام سے ہوئی ہے جو طویل عرصے سے اسی تنظیم سے وابستہ ہے اور تقریباً 22 سال سے ہمالیہ میں مراقبہ کر رہا ہے۔

ستیندر کے شاگردوں کے مطابق ان کے گرو کے پاس ایسی یوگی طاقتیں ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں ماہر ہیں۔