ویب سائٹ سے نہرو اور مولانا آزاد کی تصاویر غائب

کانگریس قائدین نے آئی سی ایچ آر کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مہاتما گاندھی‘ نیتاجی سبھاش چندر بوس‘ بھگت سنگھ‘ بی آر امبیڈکر‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل‘ راجندر پرساد‘ مدن موہن مالویہ اور ویر ساورکر کی تصاویر تو موجود ہیں لیکن نہرو کی تصویر غائب ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائدین نے ہفتہ کے دن انڈین کونسل آف ہسٹاریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر) کے آزادی کا امرت مہوتسو سے جواہرلال نہرو کی تصویر ہٹادینے کے اقدام پر سخت اعتراض کیا۔

کانگریس قائدین نے آئی سی ایچ آر کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مہاتما گاندھی‘ نیتاجی سبھاش چندر بوس‘ بھگت سنگھ‘ بی آر امبیڈکر‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل‘ راجندر پرساد‘ مدن موہن مالویہ اور ویر ساورکر کی تصاویر تو موجود ہیں لیکن نہرو کی تصویر غائب ہے۔

آئی سی ایچ آر کا فوری ردعمل سامنے نہ آسکا۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے آئی سی ایچ آر کے اقدام پر سخت ناراضگی ظاہر کی جبکہ پارٹی ترجمان گورؤ گوگوئی نے کہا کہ کوئی بھی ملک جدوجہد آزادی سے متعلق ویب سائٹ سے پہلے وزیراعظم کی تصویر نہیں ہٹاتا۔ یہ ناانصافی ہے۔

کانگریس کے ایک اور قائد ششی تھرور نے کہا کہ آئی سی ایچ آر نے نہرو کی تصویر ہٹاکر اپنا وقار گھٹالیا۔

گورؤ گوگوئی نے ٹویٹر پر کہاکہ کونسا ملک جدوجہد آزادی سے متعلق ویب سائٹ سے اپنے پہلے وزیراعظم کی تصویر ہٹاتا ہے؟ انڈین کونسل آف ہسٹاریکل ریسرچ کا پنڈت جواہرلال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد کی تصاویر ہٹانے کا اقدام گھٹیا ہے اور یہ ناانصافی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.