ٹینک بنڈ پر پانچ منٹ سے زیادہ نہیں ٹھہر سکا:چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ

انہوں نے کہا کہ جب وہ ہائی کورٹ کو پہنچے تو انہوں نے پوچھا کہ ہائی کورٹ کے قریب یہ نالہ کیسا ہے جس پر ان سے کہاگیا کہ یہ نالہ نہیں بلکہ یہ موسی ندی ہے۔اس کو دیکھ کر وہ سکتہ سے دوچار ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندرشرما نے حسین ساگر کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا اور تمام سے خواہش کی کہ شہر کی صفائی کی برقراری اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ حیدرآباد آرہے تھے تو اُن سے کہاگیا تھا کہ اس شہر میں ایک خوب صورت جھیل حسین ساگر ہے۔

انہوں نے اپنے ڈرائیور سے پہلی بات یہ کی کہ وہ حسین ساگر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے بعد ان کے ڈرائیور اور پی ایس او اُن کو حسین ساگر لے گئے تاہم وہ وہاں پانچ منٹ سے زیادہ نہیں ٹہرسکے۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمارے ماحولیات کے ساتھ ایسا کچھ کیا ہے کہ اس میں جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ ہائی کورٹ کو پہنچے تو انہوں نے پوچھا کہ ہائی کورٹ کے قریب یہ نالہ کیسا ہے جس پر ان سے کہاگیا کہ یہ نالہ نہیں بلکہ یہ موسی ندی ہے۔اس کو دیکھ کر وہ سکتہ سے دوچار ہوگئے۔ انہوں نے دوہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی کہ شہر کو صاف ستھرارکھاجائے اور جو کچھ بھی ماحولیات کی بہتری کیلئے ہوسکے کریں۔

جسٹس شرما نے شہر حیدرآباد کے نامپلی علاقہ کے گگن وہار میں اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول اپیلیٹ اتھاریٹی کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔انہوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہر کسی کو ذمہ داری اٹھانی چاہئے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.