پرجاسنگراما یاترا تلنگانہ میں سیاسی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی:بنڈی سنجے

یاترا میں مرکزی وزیر کشن ریڈی کے علاوہ بی جے پی لیڈران ڈی کے ارونا، لکشمن، وجئے شانتی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست کے عوام میں بھروسہ اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے پرجا سنگرامایاترا کی شروعات کی گئی ہے۔مسٹرسنجے جنہوں نے اس یاترا کا آج آغاز کیا نشاندہی کی کہ یہ یاترا ریاست میں سیاسی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔اس پدیاترا کے آغاز سے پہلے انہوں نے چارمینار کی مندرمیں پوجا کی۔

بعد ازاں چارمینار کے قریب منعقدہ جلسہ عام سے انہوں نے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی کے علاوہ بی جے پی لیڈران ڈی کے ارونا، لکشمن، وجئے شانتی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔بنڈی سنجے نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریبا 1400افراد نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ شہداء کی خواہشات کے برعکس، ریاست پر ایک ہی خاندان کی حکومت ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے دور حکمرانی میں ایک بھی طبقہ خوش نہیں ہے۔وزیراعلی نے کہاتھا کہ کسانوں کو مفت کھاد دی جائے گی تاہم اس وعدہ کو پورانہ کرتے ہوئے کسانوں سے دھوکہ کیاگیا۔ساتھ ہی وزیراعلی نے ہر گھر کو ایک ملازمت فراہم کرنے،بے روزگارنوجوانوں کو الاونس دینے کا وعدہ کرتے ہوئے بے روزگارنوجوانوں کو دھوکہ دیا۔سات سال کے گذرجانے کے باوجود وزیراعلی نے ان وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے۔

دلتوں کے لیے تین ایکڑ زمین، دلت کو وزیراعلی بنانے کا بھی وعدہ وفانہیں ہوسکا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ” دلت بندھو ” اسکیم کے نام پر دلتوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایس ٹی طبقہ کو 12 فیصد ریزرویشن کیوں نہیں دیاگیا؟ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں حقیقی حکومت قائم ہونی چاہئے اور خاندانی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی آرایس کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ایک بھی ٹیچر کے عہدہ کو پُر نہیں کیاگیا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی امور کے نگران ترون چگ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو چندرشیکھرراو کی حکمرانی سے آزاد کیا جانا چاہیے۔ بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا نے کہا کہ یہ یاترا ریاست میں چندرشیکھرراوکی حکمرانی کے خاتمہ کے لیے کی جارہی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.