پٹنہ کاایک شخص ہنی ٹراپ کا شکار 20 ہزار روپئے دینے کا مطالبہ

لڑکی نے ایک ابتداء میں منیجر کے ساتھ دوستی قائم کرنے کی پیشکش کی، مگر ویڈیو چیاٹنگ کے دوران برہنہ ہوگئی اور بات چیت ریکارڈ کی۔

پٹنہ: پٹنہ کے دانا پور علاقہ میں ایک خانگی فرم کا ایک ریجنل منیجر اس شکایت کے ساتھ پٹنہ پولیس سائبر سل سے رجوع ہوا کہ ایک لڑکی نے فیس بک پر رجھا کر اسے پھنسایا ہے۔

لڑکی نے ایک ابتداء میں منیجر کے ساتھ دوستی قائم کرنے کی پیشکش کی، مگر ویڈیو چیاٹنگ کے دوران برہنہ ہوگئی اور بات چیت ریکارڈ کی۔

بعد ازاں اس نے منیجر کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور 20 ہزار روپئے دینے کا مطالبہ کیا، ورنہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دینے کی دھمکی دی۔

شکایت میں منیجر نے کہا کہ اس نے چند ہفتوں قبل لڑکی سے فیس بک پر دوستی کی تھی۔

شکایت گزار نے کہا کہ دوستی کے بعد فیس بک کی لڑکی نے پلیٹ فارم پر اس کے ساتھ چیاٹنگ شروع کی اور چند ویڈیو چارٹس کے بعد اس نے قریبی دوستی کی پیشکش کی، جسے اس نے قبول کرلیا۔

بعد میں چیاٹ کے دوران لڑکی اسکرین پر برہنہ ہوگئی۔ انسپکٹر رتبے کے ایک آفیسر نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہم نے شکایت درج کی ہے اور فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.