چھتیس گڑھ میں لکھیم پور جیسا واقعہ، جلوس پر گاڑی چڑھادی گئی

چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل فوری حرکت میں آگئے اور انہوں نے متوفی کے خاندان کے لئے 50 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

جشپور: ضلع جشپور کے پاتھل گاؤں میں ایک مذہبی جلوس پر ایس یو وی چڑھادی گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 17 زخمی ہوگئے۔

ایک بے قابو گاڑی کی جلوسیوں کو ٹکر کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل فوری حرکت میں آگئے اور انہوں نے متوفی کے خاندان کے لئے 50 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کو بازار پارہ علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے لئے ایک جلوس نکالا گیا تھا۔

ایس وی یو کے چڑھ دوڑنے کی وجہ سے 21 سالہ گورواگروال کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.