کابل میں پھر سے خون بہہ رہا ہے: راشد خان

دکھی افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’افغانوں کو مارنا بند کریں‘۔

کابل: کابل میں ہوئے دھماکہ سے کافی دکھی افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’افغانوں کو مارنا بند کریں‘۔

سرکردہ کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ، ’کابل میں پھر سےخون بہہ رہا ہے، برائے مہربانی افغانوں کو مارنا بند کریں۔ اس سے پہلے انہوں نے دنیا کے لیڈروں کو ایک ساتھ آنے اور اپنے ملک میں حالات کو معمول پر لانے کی اپیل کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا،’’پیارے عالمی رہنماؤں ، میرا ملک افراتفری کا شکار ہے ، بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے قصورافراد مارے جارہے ہیں ، گھروں اور املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے ، ہمیں ایسے میں بیچ میں نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے خودکش سمیت دو دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے بھی 28 اراکین مارے گئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.