کابل ہوائی اڈے پر پانچ راکٹ داغے گئے

امریکی فوج نے سی ریم میزائل دفاعی نظام استعمال کرکے ان راکٹوں کو بیچ میں روکنے یا تباہ کرنے کی کوشش کی ۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر پیر کی صبح پانچ راکٹ داغے گئے۔ایک امریکی عہدیدار نے اے بی سی نیوز کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا انکشاف کیا ۔ امریکی فوج نے سی ریم میزائل دفاعی نظام استعمال کرکے ان راکٹوں کو بیچ میں روکنے یا تباہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن اے بی سی نیوزکے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ تمام راکٹوں کو کامیابی کے ساتھ بیچ میں روکا جا سکا ہے یا نہیں ۔

تاہم اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

پژواک افغان نیوز اور طلوع نیوز کی رپورٹس کے ویڈیو فوٹیج کے مطابق راکٹ پیرکی صبح کابل کے خیر خانہ علاقے میں ایک کار سے ہوائی اڈے کی طرف داغے گئے اور شہر کے مختلف حصوں میں جاکر گرے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.