کانپور میں ڈی جے روکنے تک قاضی نے نکاح نہیں پڑھایا

یہ زبردست ڈرامہ لگ بھگ 2 گھنٹے چلا۔ خبر ہے کہ طلاق محل علاقہ کے ایک تاجر کے لڑکے کی شادی 2 دن قبل جمجو علاقہ کی لڑکی سے ہونے والی تھی۔  بارات کے ساتھ بیانڈ تھا اور آتشبازی بھی ہورہی تھی۔

کانپور: اترپردیش میں قاضی شہر کانپور مولانا مشتاق مشاہدی نے یہ کہتے ہوئے نکاح پڑھانے سے انکار کردیا کہ ڈی جے بیانڈ اور آتشبازی غیرشرعی ہیں۔ دولہا والوں کے معافی مانگنے اور ڈی جے و آتشبازی روکنے کے بعد ہی وہ نکاح پڑھانے پر آمادہ ہوئے۔

یہ زبردست ڈرامہ لگ بھگ 2 گھنٹے چلا۔ خبر ہے کہ طلاق محل علاقہ کے ایک تاجر کے لڑکے کی شادی 2 دن قبل جمجو علاقہ کی لڑکی سے ہونے والی تھی۔  بارات کے ساتھ بیانڈ تھا اور آتشبازی بھی ہورہی تھی۔

قاضی شہر مولانا مشتاق مشاہدی نے بیانڈ اور آتشبازی دیکھ کر نکاح پڑھانے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں نہ صرف غیراسلامی ہیں بلکہ پیسہ کا اصراف ہیں۔

قاضی شہر نے بتایا کہ دولہا والوں کے معافی مانگنے کے بعد میں نے نکاح پڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جہاں کہیں ایسی چیزیں ہوتی ہیں وہ نکاح پڑھانے سے انکار کردیتے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.