کرتارپور گردوارہ کے سامنے ماڈلنگ، منت کلوتھنگ نے معافی مانگ لی

فیشن ہاؤز منت کلوتھنگ نے جذبات کو ٹھیس پہونچانے کیلئے معافی مانگ لی۔

اسلام آباد: ہندوستان میں سکھوں کے احتجاج نے پاکستانی فیشن برانڈ منت کو ایسی تصاویر کیلئے معافی مانگنے پر مجبور کردیا جن میں ایک فیشن ماڈل کو ننگے سر کرتارپور گرودوارہ کی طرف پیٹھ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ ماڈل اس بے حرمتی کیلئے معافی مانگے۔

صدر دہلی سکھ گرودوارا مینجمنٹ کمیٹی اور ترجمان اکالی دل منجیندرسنگھ سرسا نے ٹویٹ کیا کہ کرتار پور گردوارہ کے سامنے ماڈلنگ بے حرمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک عدالت نے سابق میں ایک فلم اداکار کے خلاف جس نے مسجد میں ڈانس ویڈیو کیا تھا وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور کی ماڈل کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کو لکھا کہ حکومت ہند مداخلت کرے۔

فیشن ہاؤز منت کلوتھنگ نے جذبات کو ٹھیس پہونچانے کیلئے معافی مانگ لی۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنے میڈیا چیانلس سے تمام پوسٹ اور تصاویر ہٹا دی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.