کسانوں پر لاٹھی چارج بی جے پی کیلئے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی:پرینکا

واڈرا نے کہا، “کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پرانہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے تعلق سے ہریانہ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی یہ کارروائی اس کے تابوت میں کیل کاکام کرے گی۔

واڈرا نے کہا، “کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پرانہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کاکاکم کرے گی۔

ہریانہ میں کسانوں پر پولیس کے مظالم۔ایک کسان کو خون میں لہولہان دیکھا جاسکتا ہے۔

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس لاٹھی چارج پر ہریانہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "کھٹر صاحب، آج کرنال میں ہر ہریانوی کی روح پرلاٹھی برسائی ہے۔

زمین کے خدا کسان کولہولہان کرنے والی گنہ گار بی جے پی کا جبرراکشسوں کی طرح ہے۔ سڑکوں پر کسانوں کے جسم سے رستے خون کوآنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔ التجا نہیں، اب جنگ ہوگی، زندگی ہوگی یا موت۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.