کشتی سانحہ میں بیٹیوں سے محروم جوڑے کو ایک بار پھر جڑواں بیٹیاں تولد

اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں بیٹیاں جس دن (15 ستمبر 2019) کشتی سانحہ میں ہلاک ہوگئی تھیں اُس تاریخ 15 ستمبر2021 کو اللہ نے انہیں مزید جڑواں بیٹیاں عطا کئیں۔

وشاکھا پٹنم: ایک جوڑے، جو 15 ستمبر 2019 کے کشتی سانحہ میں دونوں جڑواں بیٹیوں کو کھونے کے بعد انتہائی مایوس و پریشان تھا، کی قسمت ایک بار پھر اس وقت کھل اٹھی جب خالق کائنات نے ایک بار پھر اس جوڑے کو مزید جڑواں بیٹیاں عطا کیں۔

اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں بیٹیاں جس دن (15 ستمبر 2019) کشتی سانحہ میں ہلاک ہوگئی تھیں اُس تاریخ 15 ستمبر2021 کو اللہ نے انہیں مزید جڑواں بیٹیاں عطا کئیں۔

آج سے دوسال قبل ٹی اپا لا راجو اور بھاگیہ لکشمی کی دونوں بیٹیاں، غرقاب ہوگئی تھیں۔

دوسال قبل دریا گوداوری میں کشتی الٹنے کے کیس میں دونوں بچیاں غرقاب ہوگئی تھیں۔

مگر خدا برتر نے اولاد سے محرومی کے بعد پریشان حال بھاگیہ لکشمی کو پھر دو بیٹیاں تولد ہوئیں۔

یہ ایک خدائی تحفہ ہے جسے دنیا نے دیکھا ہے۔ بندرگاہی شہر وشاکھا پٹنم کے رہنے والے راجو اور بھاگیہ لکشمی کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش غیر متوقع خدا کی نعمت ہے۔

 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے کی زندگی میں ایک نئی خوشی آئی ہے۔ خوشی سے نہال بھاگیہ لکشمی نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں اور ایک بار پھر جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں جو خدائی نعمت ہے۔

15 ستمبر 2019 کو دریا گوداوری میں پیش آئے کشتی سانحہ میں دونوں بیٹیوں کو کھونے کے بعد یہ جوڑہ اداس اور غمگین ہوگیا۔ کشتی سانحہ میں اپالا راجو کی ماں بھی غرقاب ہوگئی۔

وہ اپنی پوتریوں کو لے کر بذریعہ کشتی بھدرا چلم کی رام مندر جارہی تھیں۔ بھاگیہ لکشمی اور ان کے شوہر راجو، گلاس (شیشہ) مینوفیکچرنگ یونٹ کے ملازم ہیں۔

دونوں بیٹیوں سے محروم یہ جوڑا گذشتہ سال اولاد کیلئے علاج کرانے شہر کے ایک فرٹیلیٹی سنٹر سے رجوع ہوا مگر کووڈ۔19 کی وبا نے ان کی خواہش کو ناکام بنادی۔ مگر رواں سال قسمت نے اس جوڑے کا ساتھ دیا۔

آئی وی ایف طریقہ سے علاج کے بعد لکشمی نے 15ستمبر کو دوسال قبل اسی تاریخ کو جڑواں بہنیں ہلاک ہوگئی تھیں، کو جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔ بھاگیہ لکشمی نے کہا کہ انہیں قطعی توقع نہیں تھی کہ انہیں جڑواں بیٹیاں تولد ہوں گی۔

مگر یہ حقیقی طور پر خدائی نعمت ہے۔ ڈاکٹر سدھاپدما شری نے کہا کہ ترجیحی اساس پر چیالنج کے طور پر انہوں نے یہ کیس لیا تھا۔ دونوں بچیوں کا وزن1.9کیلو اور 1.6 کیلو ہے اور یہ دونوں صحت مند ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.