کشمیر سے دہشت گردی کا صفایا ہو جائے گا: راج ناتھ

سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کی گئی سخت کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے بہت کچھ بدل گیا ہے ۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ کشمیر سے دہشت گردی کا جلد صفایا ہو جائے گا کیونکہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی وجہ سے وہاں علیحدگی پسند قوتوں کو جو طاقت ملتی تھی وہ طاقت اب ختم ہوچکی ہے وزیر دفاع نے پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پراکسی وار کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں مصروف ہے۔

پیر کو آنجہانی بلرام جی داس ٹنڈن لیکچر سیریز میں ’قومی سلامتی‘ کے موضوع پر اپنے خطاب میں مسٹر سنگھ نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ کشمیر میں باقی دہشت گردی بھی ختم ہو جائے گی۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کیونکہ وہ طاقت جو علیحدگی پسند قوتوں کو آرٹیکل 370 اور 35A کی وجہ سے وہاں انہیں حاصل تھی ، اب ختم ہوچکی ہے‘‘۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کی گئی سخت کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے بہت کچھ بدل گیا ہے اور ان میں یہ اعتماد پیدا ہوا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے فرائض کی انجام دہی میں انہیں کھلی چھوٹ رہے گی‘‘۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.