کوویت میں بکروں کے ذریعہ ڈرگس منتقلی کی کوشش ناکام

ان بکروں کی کھیپ پڑوسی ملک سے کوویت لائی جارہی تھی کہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے محکمہ انسداد منشیات نے اس منتقلی کو ناکام بنادیا اور اسمگلروں کی انتہائی مکار کوشش دھری کی دھری رہ گئی۔

دبئی: زندہ بکروں کے پیٹ میں ڈرگس چھپا کر منتقل کرنے کی کوشش کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انتہائی مکار اور چالاک اسمگلروں نے زندہ بکروں کے پیٹ میں ڈرگس رکھ کر انہیں کوویت منتقل کرنے کی کوشش کی جسے مقامی پولیس نے ناکام بنادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ان بکروں کی کھیپ پڑوسی ملک سے کوویت لائی جارہی تھی کہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے محکمہ انسداد منشیات نے اس منتقلی کو ناکام بنادیا اور اسمگلروں کی انتہائی مکار کوشش دھری کی دھری رہ گئی۔

اسمگلروں نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کی مگر محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی مستعدی نے ان کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

کویتی وزارت داخلہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بکروں کے پیٹ سے منشیات برآمد کرنے کے مناظر پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بکروں کے پیٹ چاک کئے گئے تو ان میں سے ڈرگس کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

محکمہ انسداد منشیات نے انتباہ دیا ہے کہ کوویت میں ڈرگس کی منتقلی خواہ کسی بھی طریقہ سے ہو، انتہائی سنگین جرم ہے اور اس کی سزا عمر قید سے لے کر سزائے موت تک ہوسکتی ہے۔  

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.