گٹلہ بیگم پیٹ کی وقف اراضی پر غیر مجاز شیڈس کا انہدام

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد سلیم نے کہا کہ وقف بورڈ کی ایک ایک انچ اراضی کی بہرصورت حفاظت کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے آج پولیس اور محکمہ ریونیو کے تعاون سے گٹلہ بیگم پیٹ کی وقف اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ شیڈس کو منہدم کردیا۔

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد سلیم نے کہا کہ وقف بورڈ کی ایک ایک انچ اراضی کی بہرصورت حفاظت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گٹلہ بیگم پیٹ کی اراضی وقف ہے اور وقف بورڈ ان قیمتی اراضیات کے تحفظ میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.