ہندوستان اور پاکستان مل بیٹھ کر دیرینہ مسائل کی یکسوئی کرلیں: طالبان

ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی ٹی وی چیانل اے آر وائی نیوز کو تفصیلی انٹرویو کے دوران یہ ریمارکس کئے۔ جموں وکشمیر پر انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو ”متنازعہ علاقہ کے تعلق سے مثبت رویہ“اپنانے کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی: کشمیر پر اپنے پہلے تبصرہ میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو مل بیٹھ کر اپنے تمام دیرینہ مسائل حل کرلینے چاہئیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی ٹی وی چیانل اے آر وائی نیوز کو تفصیلی انٹرویو کے دوران یہ ریمارکس کئے۔ جموں وکشمیر پر انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو ”متنازعہ علاقہ کے تعلق سے مثبت رویہ“اپنانے کی ضرورت ہے۔

دیگر ممالک خاص طورپر ہندوستان سے تعلقات کے بارے میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان تمام ممالک بشمول ہندوستان سے جو خطہ کا ایک اہم حصہ ہے‘ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہندوستان‘ افغان عوام کے مفادات کے مطابق اپنی پالیسی اپنائے۔

انہوں نے واضح کردیا کہ طالبان افغان سرزمین کا استعمال کسی دوسرے ملک کے خلاف ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ہندوستان کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھیں اور اپنے تمام تصفیہ طلب امور کی یکسوئی کرلیں کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور ان کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.