ہندوستان کو اننگز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-1 سے برابرکرلی

ہندوستان نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں 151 رن کی جیت میں جو جذبہ دکھایا وہ لیڈز میں نظر نہیں آیا۔ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

لیڈز: ہندوستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے تیزگیندبازوں کے سامنے چوتھے دن صبح کے سیشن میں ہار مان لی اوراسے تیسرے ٹسٹ کے چوتھے دن سنیچر کے روز اننگز اور 76 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔

ہندوستان نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں 151 رن کی جیت میں جو جذبہ دکھایا وہ لیڈز میں نظر نہیں آیا۔ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم انڈیا پہلے دن 41اوورز میں 78 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 432 رن بنا کر 354 رن کی ریکارڈ برتری حاصل کی۔

ہندوستان نے میچ کے تیسرے دن جدوجہد کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 215 رن بنائے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ چوتھے دن تک اس جدوجہد کو جاری رکھے گا لیکن انگلینڈ نے دوسری نئی گیند کے ساتھ ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو ہار مارنے پر مجبور کردیا اور ہندوستان کی ٹیم کو278 رنز سمیٹ دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 26 اوورز میں 65 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز میں دوسری مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کریگ اوورٹن نے 47 رن دے کر تین وکٹیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور آف اسپنر معین علی کو ایک ایک وکٹ ملی۔ انگلینڈ نے صبح کے سیشن میں 54 منٹ میں 63 رن دے کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.