77 سالہ شخص 56 ویں کوشش میں 10 ویں کے امتحان میں کامیاب

70 کی دہائی میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے والا یہ شخص کئی افراد کے لئے باعث ِ تحریک ہے۔ جالور کے موضع سردار گڑھ میں 1945 میں پیدا ہوئے حکم داس ویشنو نے یکم تا 8 ویں جماعت میں موضع تیکھی سے کامیابی حاصل کی تھی۔

جئے پور: اس مقولہ کو ثابت کرتے ہوئے کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے‘ جالور کے77 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم حکم داس ویشنو جنہوں نے 55 مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد اب 56 ویں کوشش میں 10 ویں جماعت کا امتحان کامیاب کیا ہے۔ انہوں نے 12 ویں جماعت کے امتحانات کے لئے اپنا نام درج کرایا ہے۔

70 کی دہائی میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے والا یہ شخص کئی افراد کے لئے باعث ِ تحریک ہے۔ جالور کے موضع سردار گڑھ میں 1945 میں پیدا ہوئے حکم داس ویشنو نے یکم تا 8 ویں جماعت میں موضع تیکھی سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے 1962 میں پہلی مرتبہ 10 ویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔ ان کا امتحانی مرکز بارمیر میں تھا۔ پہلے امتحان میں وہ سپلیمنٹری درجہ میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسری مرتبہ ناکام ہوگئے۔

ان کے دوستوں نے انہیں چیلنج کیا تھا کہ وہ کبھی 10 ویں جماعت کا امتحان کامیاب نہیں کرسکتے۔ حکم داس نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک نہ ایک دن 10 ویں جماعت کا امتحان کامیاب کرکے رہیں گے۔

حکم داس ویشنو کا کہنا ہے کہ وہ گراؤنڈ واٹر ڈپارٹمنٹ میں درجہ چہارم کے ملازم بن گئے۔ بعدازاں انہوں نے باقاعدہ تعلیم ترک کردی اور رضاکارانہ طورپر امتحانات دینا شروع کیا۔

2005 میں وہ درجہ چہارم کے ملازم کی حیثیت سے ٹریژری ڈپارٹمنٹ سے سبکدوش ہوئے۔ 2010 تک وہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 10 ویں جماعت کے امتحان میں بیٹھتے رہے۔

اس وقت تک انہوں نے 48 مرتبہ امتحان لکھا تھا۔ بعدازاں انہوں نے اسٹیٹ اوپن بورڈ میں قسمت آزمائی کی اور آخرکار 2019میں دوسرے درجہ میں 10 ویں جماعت کا امتحان کامیاب کرلیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.