سومی شہر سے ہندوستانیوں کے انخلاء کی راہوں کی تلاش جاری

یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہفتہ کے دن کہا کہ وہ مشرقی یوکرینی شہر سومی سے ہندوستانی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی تمام ممکنہ راہیں تلاش کررہا ہے۔

نئی دہلی: یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہفتہ کے دن کہا کہ وہ مشرقی یوکرینی شہر سومی سے ہندوستانی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی تمام ممکنہ راہیں تلاش کررہا ہے۔

اس نے کہا کہ وہ تمام متعلقہ مذاکرات کاروں بشمول ریڈ کراس (صلیب ِ احمر) سے ربط میں ہے تاکہ ہندوستانیوں کو نکال لے جانے کی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

سومی شہر کانفلکٹ زون میں آتا ہے یعنی یہ وہ مقام ہے جہاں روسی اور یوکرینی افواج میں شدید لڑائی جاری ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے ٹویٹ کیا کہ تمام شہریوں کے انخلاء تک ہمارا کنٹرول روم کام کرتا رہے گا۔

وزارت ِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعہ کے دن کہا تھا کہ سومی میں تقریباً 700 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button