کھیل

یو پی کا کرکٹر اب ای رکشا چلانے پر مجبور

مختلف صلاحیتوں کاکرکٹر راجہ بابوجس نے اترپردیش کیلئے قومی سطح کے ٹورنمنٹ میں دہلی کے خلاف2017میں 20 گیندوں میں 67 رن بنائے تھے۔

غازی آباد: مختلف صلاحیتوں کاکرکٹر راجہ بابوجس نے اترپردیش کیلئے قومی سطح کے ٹورنمنٹ میں دہلی کے خلاف2017میں 20 گیندوں میں 67 رن بنائے تھے۔

اب وہ غازی آبادمیں ای رکشا چلاتاہے اوردودھ بیچتاہے تاکہ اپنی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔ برق رفتار نصف سنچری جس نے میرٹھ میں اسکورکی تھی اسے حوصلہ کی اڑان کانام دیاگیاتھا۔

حالانکہ راجہ بابو سے کئی ایک وعدے کئے گئے تھے اورانعامات بھی دیئے گئے۔ ایک مقامی بزنس مین نے اسے ای رکشا تحفہ میں دیاتھاجسے اب وہ غازی آبادمیں اپنی روزی روٹی کیلئے چلارہاہے۔ جب کووڈ19وباء شروع ہوئی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز کو عملاً اپنا کرکٹ کیریر ختم کردیناپڑا۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیاکہ وہ پہلے چند مہینوں تک دودھ بھی غازی آبادکی سڑکوں پر بیچتارہا اورای رکشا بھی چلایا۔