سیاسی ریالیوں اور روڈ شوز پر امتناع میں توسیع

الیکشن کمیشن نے مرکزی معتمد صحت اور 5 ریاستوں گوا‘ منی پور‘ پنجاب‘ اتراکھنڈ اور اترپردیش کے چیف سکریٹریز اور چیف الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ علیحدہ علیحدہ آن لائن میٹنگس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے فزیکل ریالیوں اور روڈ شوز پر امتناع میں 22 جنوری تک توسیع کردی تاہم اس نے سیاسی جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا ہال کی 50 فیصد گنجائش کے حساب سے انڈور میٹنگس کرنے کی اجازت دی۔

الیکشن کمیشن نے مرکزی معتمد صحت اور 5 ریاستوں گوا‘ منی پور‘ پنجاب‘ اتراکھنڈ اور اترپردیش کے چیف سکریٹریز اور چیف الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ علیحدہ علیحدہ آن لائن میٹنگس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

کمیشن نے طئے کیا کہ 22 جنوری تک کوئی روڈ شو‘ پدیاترا‘ سیکل‘ بائیک یا وہیکل ریالی‘ جلوس‘ سیاسی جماعتوں کی فزیکل ریالی ممنوع رہیں گی۔ 22 جنوری کو کمیشن صورتِ حال کا جائزہ لے گا اور اس کے حساب سے آئندہ کی ہدایات دے گا۔

قبل ازیں الیکشن شیڈول جاری کرتے ہوئے کمیشن نے یہ سرگرمیاں 15 جنوری تک ممنوع کردی تھیں۔ سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ پروٹوکول اور مثالی ضابطہ ئ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

متعلقہ ریاستوں اور اضلاع کے حکام کو الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اچھی طرح تعمیل یقینی بنانی ہوگی۔ میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے الیکشن کمشنرس راجیو کمار اور انوپ چندرپانڈے کے ساتھ موجودہ صورت ِ حال کا جامع جائزہ لیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button