سیدہ فلک کی قزاقستان کے انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت

سیدہ فلک ان مقابلوں کے 68 کے جی زمرہ کے ویمنس مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ سیدہ فلک وبائی مرض کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

حیدرآباد: سیدہ فلک (جو حیدرآباد کی گولڈن گرل کے نام سے جانی جاتی ہیں) انٹرنیشنل کراٹے چمپئن قزاقستان کے الماٹی میں 17 تا 22 دسمبر 2021 منعقد ہونے والے 17 ویں اے کے ایف سینئر ایشین کراٹے چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ سیدہ فلک ان مقابلوں کے 68 کے جی زمرہ کے ویمنس مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ سیدہ فلک وبائی مرض کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سیدہ فلک نے گذشتہ برس نومبر میں ایم  آئی ایم میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس کے بعد وہ جی ایچ ایم سی اور گلبرگہ کے میونسپل انتخابات میں پارٹی کی مہم میں حصہ لیاتھا۔

ذریعہ
راست

تبصرہ کریں

Back to top button