سینئر وکیل امن لیکھی‘ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے عہدہ سے مستعفی

آئی اے این ایس سے بات چیت میں امن لیکھی نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے‘ حکومت کے پاس لائق وکیلوں کی کوئی کمی نہیں۔ ایک وکیل کم ہوجانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نئی دہلی: سینئر وکیل امن لیکھی نے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل (اے ایس جی)کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے 4 مارچ کو مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو کے نام مکتوب میں لکھا کہ میں سپریم کورٹ میں ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے عہدہ سے فی الفور مستعفی ہورہا ہوں۔

امن لیکھی نے جو مملکتی وزیر خارجہ میناکشی لیکھی کے شوہر ہیں‘ استعفیٰ کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔آئی اے این ایس سے بات چیت میں امن لیکھی نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے‘ حکومت کے پاس لائق وکیلوں کی کوئی کمی نہیں۔ ایک وکیل کم ہوجانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button