سی بی ایس ای 12-10 ویں جماعت کے امتحانات کیلئے تیار

پہلا مرحلہ نومبر۔دسمبر2021 میں ہواتھا اور دوسرا مرحلہ مارچ۔اپریل میں ہوگا۔

نئی دہلی: کووڈ19 کے بڑھتے کیسس کی وجہ سے ملک بھر میں امتحانات منسوخ ہوچکے ہیں لیکن سی بی ایس ای بورڈ اور مرکزی وزرات تعلیم 10 ویں اور 12 جماعت کے ٹرم 2 امتحانات کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

پہلا مرحلہ نومبر۔دسمبر2021 میں ہواتھا اور دوسرا مرحلہ مارچ۔اپریل میں ہوگا۔

جاریہ سال سکنڈٹرم بورڈ ایکزام کی منسوخی کا امکان بے حد کم ہے کیونکہ ماہرین صحت کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر‘ قابو میں ہے تاہم جو طلباء امتحان لکھنا نہ چاہیں انہیں فرسٹ ٹرم کے نتائج کی بنیاد پر گریڈ دے دیاجائے گا۔

مرحلہ دوم امتحان 2گھنٹوں کا ہوگا اور سوالات موضوعاتی ہوں گے۔

اکیڈیمک ڈائرکٹر سی بی ایس ای نے آئی اے این ایس سے کہا کہ سیمپل پرچہ سوالات اور مارکنگ اسکیم برائے ٹرم 2 ویب سائٹ پر جاری ہوچکے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات سی بی ایس ای نے کہا کہ صورتحال بگڑنے پر ہی امتحانات نہیں لئے جائیں گے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button