شادی میں دلہے کے دوستوں نے سائیکل کا تحفہ دیا

حالیہ عرصہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر سماج کو ایک اہم پیام دینے کے لئے دلہے کے دوستوں نے مل کر نوبیاہتا جوڑے کو سائیکل کا تحفہ دیا۔

حیدرآباد: شادی کے لئے نوبیاہتاجوڑے کو دیاجانے والا تحفہ ایک یادگار ہوتا ہے تاہم تلنگانہ میں ہوئی ایک شادی کے دوران نوبیاہتاجوڑے کو انوکھا تحفہ دیاگیا۔

حالیہ عرصہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر سماج کو ایک اہم پیام دینے کے لئے دلہے کے دوستوں نے مل کر نوبیاہتا جوڑے کو سائیکل کا تحفہ دیا۔

یہ واقعہ ضلع میڑچل کے انکُشاپلی گاوں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سینو نامی نوجوان کی شادی تھی۔اس کے تمام دوستوں کو ایک غیرمعمولی تحفہ دینے کی بات سوجھی تاکہ سماج کو ایک بہتر پیام جاسکے اور دلہا، دلہن سمیت دیگر افراد بھی اس انوکھے تحفہ کو بڑی مدت تک یادرکھیں۔

اسی انوکھی سونچ کے تحت سینوکے دوستوں نے مل کر یہ تحفہ دیا۔اس جوڑے کو شادی کے دن سائیکل کا تحفہ دیتے ہوئے ایک ویڈیو بنایاگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

یہ تحفہ دلہے سینو کے لئے ایک اچانک اور غیر متوقع قدم تھا۔اس کودیکھ کر پہلے تو دونوں کافی حیران ہوگئے تاہم اسے سینو اور اس کی بیوی نے سنجیدگی کے ساتھ قبول کرلیا۔

شادی کے بعد دلہے نے اپنی دلہن کو اس سائیکل پر بٹھا کر گاوں میں گھمایا اور گاوں کے چکر سائیکل پر کاٹنے کی تصاویر اورویڈیوز لیں۔

یہ ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دلہے کے دوستوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے زیادہ ہوگئی ہے جس سے عام آدمی کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمت اور ماحولیات کے تحفظ کے سلسلہ میں سماج کو پیام دینے کے لئے نئی سونچ اورفکر کے تحت یہ تحفہ دیاگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تحفہ سے دوسروں کو بھی ترغیب ملے گی اور دوسرے بھی اس کی تقلید کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں گے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button