شادی کی بارات میں بلڈوز کا استعمال‘ ڈرائیور پر 5 ہزار روپئے جرمانہ

مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں پولیس نے ایک بلڈوزر ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کیا اور اس پر 5,000 روپیوں کا جرمانہ عائد کیا۔

بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں پولیس نے ایک بلڈوزر ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کیا اور اس پر 5,000 روپیوں کا جرمانہ عائد کیا۔

اس ڈرائیور کا بلڈوزر شادی کی ایک بارات میں استعمال کیا گیا تھا۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔ ضلع میں چہارشنبہ کے دن انکوش جیسوال نامی نوجوان نے اپنی شادی کی بارات میں ایک گھوڑے یا ایک کار کی بجائے ایک بلڈوزر پر بیٹھنے کا انتخاب کیا۔

بارات کے دوران بلڈوزر پر جیسوال کے ہمراہ خاندان کی دو خاتون ارکان بھی تھیں۔ اس کی چند تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر گشت ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ بیتول کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے گشت کئے گئے ویڈیوز کا معاملہ زیر غور لاتے ہوئے عہدیداروں کو جی سی بی ڈرائیور روی بھاسکر کے خلاف کیس درج کرنے اور موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5000 روپئے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی۔

جے سی بی مشینیں کمرشیل استعمال کے لئے ہیں اور ن کا عوام کے حمل و نقل کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرہ کریں

Back to top button