شاہ فیصل ایوارڈ تقریب کا 29 مارچ کو انعقاد

سات اسکالرس جنہوں نے انسانیت کو کلیدی اور گراں قدر کارناموں اور دریافتوں سے مالامال کیا ہے اور جنہوں نے اسلام عربی زبان اور ادب‘ طب اور سائنس کے شعبوں میں سبقت حاصل کی ہے ریاض میں انہیں ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے زیر اہتمام شاہ فیصل ایوارڈ تقریب2022 انعام یافتگان کے اعزاز میں 29 مارچ کو ریاض میں منعقد کی جائے گی۔

سات اسکالرس جنہوں نے انسانیت کو کلیدی اور گراں قدر کارناموں اور دریافتوں سے مالامال کیا ہے اور جنہوں نے اسلام عربی زبان اور ادب‘ طب اور سائنس کے شعبوں میں سبقت حاصل کی ہے ریاض میں انہیں ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

اسلامی انعام سرویس ایوارڈ تنزانیہ کے سابق صدر علی حسن موینی اور پروفیسر حسن محمود الشافی کو دیا جائے گا۔ عربی زبان اور ادب کا انعام پروفیسر سوزن نے اسٹیٹکیوچ اور پروفیسر محسن الموسوی کو دیا جائے گا۔

طب کا انعام پروفیسر ڈیوڈ لیؤ اور سائنس کا انعام پروفیسر مارٹن ہیرر اور پروفیسر نادر مسمودی کو دیا جائے گا۔ سال رواں کا انعام تنزانیہ کے سابق صدر مووینی کو دیا جائے گا جنہوں نے اسلامی حمایت کاری میں حصہ لیتے ہوئے مذہبی رواداری کو فروغ دیا۔

انہوں نے اسلامی اسکولس قائم کئے اور احادیث‘ فقہ اور حضوراکرمﷺ کی سوانح عمری کے حوالوں اور متعدد وسائل کا ترجمہ سواہیلی زبان میں کیا‘ جبکہ مشرقی آفریقہ کے لاکھوں افراد اسی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسلمانوں کو تعلیم دینے اور ان کے تعلیمی‘ سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے بھی خدمات انجام دیا۔ انہیں اپنے ملک کی اصلاح کیلئے رہنمائی میں مثالی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button