شراب کی فروخت کی مخالفت‘ بھوجبل کی بی جے پی پر تنقید

 بھوجبل نے کہا کہ سوپر مارکٹ میں شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا حکومت کا قدم یقینا کسانوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر غذا و سیول سپلائز چھگن بھوجبل نے سوپرمارکٹ میں شراب کی فروخت کے ریاستی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیر نے الزام عائد کیا کہ مدھیہ پردیش میں زعفرانی جماعت کی حکومت نے لوگوں کو گھر میں بڑی مقدار میں شراب کا ذخیرہ کرنے کی رعایت دے رکھی ہے۔

 بھوجبل نے کہا کہ سوپر مارکٹ میں شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا حکومت کا قدم یقینا کسانوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ مہاراشٹرا حکومت نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ریاست میں سوپر مارکٹ میں شراب کی فروخت کی اجازت دی جائے گی۔

مہاراشٹرا حکومت کے فیصلے کو جائز ٹھہراتے ہوئے بھوجبل نے کہا کہ ”بی جے پی زیراقتدار مدھیہ پردیش میں حکومت نے گھروں میں بڑی مقدار میں شراب کا ذخیرہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ حکومت نے بار کھولنے کی بھی اجازت دی۔“ این سی پی لیڈر نے کہا کہ شراب کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر صحت کا مشروب مانا جاتا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button