شرجیل امام کے خلاف غداری کے الزامات وضع

معاملہ 2019 میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن جے این یو طالب علم شرجیل امام کے خلاف غداری کے الزامات وضع کئے۔

معاملہ 2019 میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کا ہے۔

آئی پی سی اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت الزامات وضع ہوئے۔

استغاثہ کے بموجب شرجیل امام نے 13دسمبر 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) اور 16دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں مبینہ تقاریر میں آسام اور مابقی شمال مشرق کو ہندوستان سے کاٹ دینے کی دھمکی دی تھی۔

شرجیل امام جنوری 2020 سے زیر حراست ہے۔ ان کا کہناہے کہ وہ دہشت گرد نہیں ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button