شردپوار کی مہاوکاس اگھاڑی قائدین کے ساتھ بند کمرہ میٹنگس

شردپوار نے این سی پی قائدین اور کانگریس کے وزراء بالاصاحب تھوراٹ‘اشوک چوان کے علاوہ شیوسینا کے انیل پرب اور انیل دیسائی سے بات چیت کی۔ سنجے راوت نے کہا کہ موجودہ بحران شیوسینا کو چست درست کرنے کا ایک موقع ہے۔

ممبئی: مہاراشٹرا میں اقتدار کی رسہ کشی اتوار کے دن تیز ہوگئی۔ سنجے راوت کی قیادت میں شیوسینا قائدین نے باغیوں پر سخت تنقید کی جبکہ این سی پی صدر شردپوار نے مہاوکاس اگھاڑی کے ساتھ بند کمرہ میٹنگس کیں۔ شیوسینکوں نے دوسرے دن بھی ریاست کے مختلف حصوں بشمول ممبئی اور پونے میں باغیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

 ریاستی وزیرآدتیہ ٹھاکرے نے جو چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کے لڑکے ہیں اور سینا ترجمان سنجے راوت نے ممبئی کے مضافات دہیسر میں پارٹی کیڈر سے خطاب کیا۔ انہوں نے شنڈے کیمپ پر تنقید کی۔ شردپوار نے این سی پی قائدین اور کانگریس کے وزراء بالاصاحب تھوراٹ‘اشوک چوان کے علاوہ شیوسینا کے انیل پرب  اور انیل دیسائی سے بات چیت کی۔

سنجے راوت نے کہا کہ موجودہ بحران شیوسینا کو چست درست کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے پارٹی کیڈر سے خطاب میں کہا کہ ہم نے سبق سیکھ لیا ہے کہ کس پر بھروسہ کرنا ہے اور کس پر نہیں۔ یہ وہ جسم ہیں جن کی روح مرچکی ہے، جن کا ذہن مردہ ہوچکا ہے، آسام سے 40نعشیں آئیں گی اور سیدھے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ گھر بھیج دی جائیں گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button