شمالی بھارت

اجمیر کو اجے میرو ضلع قرار دینے کا مطالبہ

راجستھان کے اجمیر میں مختلف ہندو تنظیموں نے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں اجمیر کو "اجے میرو" ضلع اور ڈویژن قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں مختلف ہندو تنظیموں نے وزیر اعلی بھجن لال شرما کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں اجمیر کو "اجے میرو” ضلع اور ڈویژن قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر میں چادر چڑھائی
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

اجےمیرو 84 کوس سیوا پریوجنا سمیتی کے کنوینر ترون ورما، اجے میرو دھرم جاگرن پریوجنا کے رامسوروپ، وشو ہندو پریشد کے سنجے شرما، پجاری سیوک سنگھ کے آنند پروہت، راشٹریہ بجرنگ دل کے کشن شرما، گڑھ بیٹھلی پروجیکٹ کے درگا پرساد سمیت دیگرلوگوں نے ضلع کلکٹر کے ذریعے بھیجے گئے میمورنڈم میں اجمیر کی ثقافت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ضلع اور ڈویژن کا نام اجے میرو قرار دینے کی درخواست کی ہے۔