شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہننے اپنی تصاویر جاری کی اور کہاکہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہورہا ہوں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہننے اپنی تصاویر جاری کی اور کہاکہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہورہا ہوں۔

شعیب اختر نے مزید لکھاکہ ’میں مکہ مکرمہ میں حج کانفرنس سے خطاب بھی کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے ممنون ہیں‘۔ واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button