شمالی تریپورہ کی مساجد کو پولیس تحفظ

ڈائرکٹر جنرل پولیس وی ایس یادو نے کہا کہ شمالی تریپورہ میں صورتحال پُرامن ہے اور بعض ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔

اگرتلہ: ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج بتایا کہ ضلع شمالی تریپورہ کے پانی ساگر سب ڈیویژن میں وشوا ہندوپریشد کی ریالی کے دوران ایک مسجد کو شرپسندی کا نشانہ بنانے کے بعد ضلع کی تمام مساجد کے پاس سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور پولیس تحفظ کی فراہمی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈائرکٹر جنرل پولیس وی ایس یادو نے کہا کہ شمالی تریپورہ میں صورتحال پُرامن ہے اور بعض ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔

یادو نے کہا ”اب ساری ریاست میں تمام مساجد کی حفاظت کی جارہی ہے ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سخت ترین چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button