شمالی بھارت

’گھٹنے کا درد ستا رہا تھا‘

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کے دن بتایا کہ گھٹنے کا ایک پرانا زخم انہیں جاریہ بھارت جوڑو یاترا کے ابتدائی مرحلہ میں ستارہا تھا۔

برولی(مدھیہ پردیش): کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کے دن بتایا کہ گھٹنے کا ایک پرانا زخم انہیں جاریہ بھارت جوڑو یاترا کے ابتدائی مرحلہ میں ستارہا تھا لیکن انہوں نے اس کا سامنا کیا اور اس خوف سے باہر آگئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ یہ کرناٹک میں ہوا یا کہیں اور۔ مجھ سے تھوڑے فاصلہ پر چل رہی ایک چھوٹی بچی نے مجھے ایک خط دیا تھا۔

میں نے جب اسے پڑھنا شروع کیا تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں اسے بعد میں پڑھوں۔ اس میں حوصلہ بڑھانے والی ایک سطر یہ تھی کہ آپ اکیلے نہیں چل رہے ہیں۔ 8 گھنٹے چلنے کے بعد بھی مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

میں نے دوسروں کا نقطہ نظر سننا شروع کردیا ہے۔ راہول گاندھی‘ ضلع اندور کے ایک موضع میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔