کھیل

روہت شرما نے ہاردک اور کلدیپ کی گیند بازی کی تعریف کی

ہاردک کے ساتھ-ساتھ کلدیپ نے ایک بار پھر چار وکٹ لے کر سرخیاں حاصل کیں اور وہ محمد شامی کے بعد دوسرے سب سے تیز 150 ون ڈے وکٹ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

کولمبو: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کے لئے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی تعریف کی روہت شرما نے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی گیندبازی کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں: ہاردک پانڈیا
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل

 انہوں نے پانچ اوورز میں 14 رنز دیتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کیا ہاردک کی گیند بازی کے بارے میں روہت نے کہا، ’’ہاردک نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی گیند بازی پر سخت محنت کی ہے۔

 یہ راتوں رات نہیں ہوتا اور یہ دیکھنا خوشگوارہے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ ہر گیند پر وکٹیں لے رہے ہوں۔ ہدف کو بچانا آسان نہیں تھا کیونکہ آخر میں پچ آسان ہوگئی۔ ہم نے ایک لائن پکڑ کر بولنگ کی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا کیا۔”

ہاردک پانڈیا نے اپنی باؤلنگ سے مہیش تیکشنا (2) کا وکٹ لیا، جن کا شاندار کیچ مڈ آن پرمتبادل کھلاڑی سوریہ کمار یادو نے ڈائیو لگاتے ہوئے لیا۔

ہاردک کے ساتھ-ساتھ کلدیپ نے ایک بار پھر چار وکٹ لے کر سرخیاں حاصل کیں اور وہ محمد شامی کے بعد دوسرے سب سے تیز 150 ون ڈے وکٹ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

کلدیپ کی تعریف کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کلدیپ پچھلے ایک سال سے بہت اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی لے پر بہت محنت کی ہے۔‘‘

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے میزبان سری لنکا کو 41 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ہندوستان جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک اورمیچ کھیلے گا۔