شہباز شریف حکومت‘ عمران خان کے اثاثوں کی جانچ کرے گی

عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت نے ان کے اثاثوں اور آمدنی کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد: عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت نے ان کے اثاثوں اور آمدنی کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے بموجب وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے اثاثوں اور آمدنی کی اچھی طرح تحقیقات کرائی جائیں۔

ان کے کم ازکم 4 ملازمین کے خلاف بھی جانچ ہوگی جو پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پے رول پر ہیں۔ ان کے نام طاہر اقبال‘ محمد نعمان افضل‘ محمد ارشد اور محمد رفیق بتائے گئے ہیں۔

ان کے نجی کھاتوں میں بھاری رقومات کا ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ ثبوت ملنے پر گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button