شمالی بھارت

دینی مدارس میں یوم یوگا، طلبہ کو تعلیم سے دوررکھنے حکومت کی سازش: شفیق الرحمن برق

اترپردیش بی جے پی کے اقلیتی شعبہ نے کہاتھاکہ وہ21۔ جون کوبین الاقوامی یوم یوگاکے موقع پر ریاست کے سینکڑوں غیرمسلمہ مدارس میں یوگا ڈے جشن کا اہتمام کرے گا۔

لکھنو: بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پرتقریباً ہرسال کوئی نہ کوئی تنازعہ پیداہوتاہے۔ اب سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے یوم یوگاکے بارے میں ایک اہم بیان دیاہے۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
مدرسے، تمام مذاہب کے طلبا کیلئے کھلے ہیں: مدرسہ ایجوکیشن بورڈ
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کاکہناہے کہ یوگاڈے‘ دینی مدارس کاحصہ نہیں ہے اور دینی مدارس تعلیم وتربیت کے لئے بنے ہیں جہاں ان کی تقریب منعقد کی جانی چاہئے۔ ان کاالزام ہے کہ دراصل دینی مدارس کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے یہ ایک بڑی سازش ہے اور مسلمان بچوں کومذہبی تعلیمات سے دوررکھنے کی کوشش ہے۔

 قبل ازیں موصولہ اطلاع کے بموجب اترپردیش بی جے پی کے اقلیتی شعبہ نے کہاتھاکہ وہ21۔ جون کوبین الاقوامی یوم یوگاکے موقع پر ریاست کے سینکڑوں غیرمسلمہ مدارس میں یوگا ڈے جشن کا اہتمام کرے گا۔

 یوپی، بی جے پی اقلیتی سیل کے سربراہ کنورباسط علی نے ’پی ٹی آئی‘ کوبتایاتھا کہ پارٹی کے شعبہ اقلیت کے کارکن اپنے شخصی رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کے تقریباً900مدارس میں یوگا ڈے تقاریب کااہتمام کریں گے۔