کھیل

ویڈیو: شاہین آفریدی کے یارکر نے افغان بیاٹر کو ہاسپٹل پہنچادیا

انہوں نے افغانستان کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کیا۔ شاہین نے گرباز کو ایسا یارکر مارا کہ ان کا پیر ہی کچل گیا۔ آفریدی کے یارکر سے ان کے بائیں پاؤں پر چوٹ لگنے کے بعد وہ تکلیف سے بلبلا اٹھے۔

دہلی: پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے ذریعہ واپسی کی۔ اس دوران آفریدی نے صرف دو اوور پھینکے اور وکٹ لینے میں بھی ناکام رہے۔

تاہم، افغانستان کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں، شاہین نے اپنی تیز رفتار بولنگ کے ذریعہ پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

انہوں نے افغانستان کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کیا۔ شاہین نے گرباز کو ایسا یارکر مارا کہ ان کا پیر ہی کچل گیا۔ آفریدی کے یارکر سے ان کے بائیں پاؤں پر چوٹ لگنے کے بعد وہ تکلیف سے بلبلا اٹھے۔

گرباز کو چیک کرنے کے لئے فزیوز تھراپسٹ باہر آنے پر کھیل کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔ آخر کار گرباز کو ایک فیلڈر نے میدان سے باہر جانے میں مدد کی کیونکہ وہ ​​چل نہیں پارہے تھے۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ گرباز کو اسکین کے لئے دواخانہ لے جایا گیا ہے۔

دریں اثنا، افغانستان نے کپتان محمد نبی کی 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔

شاہین اور حارث رؤف نے افغان ٹاپ آرڈر کی حالت پہلے ہی خراب کردی تھی تاہم، نبی اور عثمان غنی نے ساتویں وکٹ کے لیے 72 رنز جوڑ کر افغانستان کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔

جواب میں پاکستان کا 2.2 اوورز میں اسکور 19/0 تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ روک دینا پڑا۔