شہر میں گرمی کی شدت

حیدرآباد: حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شہر کے کئی مقامات بالخصوص سیاحتی مقامات پرچھاچھ، پودینہ جوس،لسی، تربوزکی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔

گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے لوگ، گرما کی ان مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔شہر کے اہم مقامات،دفاتر کے قریب لسی، پودینہ واٹر اور تربوز کی بنڈیاں لگائی جارہی ہیں۔

لیموشربت کی طلب میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔گذشتہ دو سال سے کورونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے سے پریشان تاجر اب موسم گرما میں سڑکوں کے کنارے اپنے اسٹالس اوربنڈیاں لگارہے ہیں۔

مارچ سے لے کر آئندہ تین ماہ تک ایسی بنڈیاں سڑکوں کے کنارے لگائی جارہی ہیں۔موجودہ طورپر لسی، پودینہ واٹر،راگی جاوا15تا20روپئے فی گلاس فروخت ہورہے ہیں۔تربوزفی پلیٹ 10تا20 روپئے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

کئی افراد سڑکوں کے کنارے ٹہر کر کھانے تو بعض افراد پارسل لے جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Back to top button